آئی پی ایل 2020: پنت حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کے اہل، پونٹنگ
پونٹنگ نے اتوار کو آئی پی ایل ۔13 میں کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹیم کے پہلے میچ سے قبل انسائیڈ اسپورٹس کے شو 'ایمسٹرڈ فیس 2 فیس کرکٹ سیریز' میں کھلاڑیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ٹیم دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت آئی پی ایل میں ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن میں حالات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی زبردست صلاحیت ہے۔ پونٹنگ نے اتوار کو آئی پی ایل ۔13 میں کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹیم کے پہلے میچ سے قبل انسائیڈ اسپورٹس کے شو 'ایمسٹرڈ فیس 2 فیس کرکٹ سیریز' میں کھلاڑیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
آئی پی ایل کے آخری تین سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے رِشبھ پنت کے بارے میں پونٹنگ نے کہا کہ رشبھ پنت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں لیکن وہ ایسے بھی کھلاڑی نہیں ہیں جن سے آپ بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلیں۔ میں ان کی بیٹنگ اور تیاری کے بارے میں بہت سخت ہوں۔ وہ اس قسم کے کھلاڑی ہیں جس کی آپ تربیت نہیں کرسکتے کیونکہ وہ حالات کے مطابق کھیلنے کا ہنر رکھتے ہیں۔
اجنکیا رہانے کے متعلق پونٹنگ نے کہا کہ رہانے کا اچانک انتخاب نہیں کیا گیا ہے لیکن ان کی تیاری بہت اچھی رہی ہے۔ میں نے ان کی ٹی 20 بیٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔ لیکن میں اس سے پہلے ہی ان سے بات کر چکا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : جمہوریت بالائے طاق، ملک میں پولس راج... ظفر آغا
پونٹنگ نے ٹیم کے کمبینیشن کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس تیز رفتار بولر جیسے اینرچ نورٹجے اور رباڈا موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اشانت شرما اور موہت شرما بھی ہیں جو ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کرسکتے ہیں۔ ہمارے پاس اس بار روی چندرن اشون اور اجنکیا رہانے کی شکل میں دو تجربہ کار ہندوستانی کھلاڑی ہیں جن سے ہمیں فائدہ ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔