گجرات نے چنئی کو ہرایا، گل اورسدرشن نے لگائیں  سنچریاں ، موہت نے لیں سب  سے زیادہ وکٹیں

گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو 35 رنز سے شکست دے کر پلے آف کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ سائی سدرشن اور شبھمن گل نے شاندار اننگز کھیلی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو 35 رنز سے شکست دے دی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے  گجرات ٹاٹنز یعنی جی ٹی نے پلے آف کے نقطہ نظر سے ایک اہم میچ میں 231 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ شبمن گل کے 104 رنز اور سائی سدرشن کے 103 رنز نے گجرات کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ دوسری طرف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سی ایس کےصرف 196 رنز بنا سکی۔ چنئی کی شروعات بہت خراب رہی کیونکہ ٹیم نے 10 رنز کے اندر 3 وکٹ گنوا دیے۔ تاہم ڈیرل مچل اور معین علی کے درمیان 109 رنز کی شراکت ہوئی۔ مچل نے 34 گیندوں پر 63 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ وہیں علی نے 36 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ لیکن یہ دونوں ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ گجرات کی جانب سے موہت شرما نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ڈیرل مچل، معین علی اور شیوم دوبے کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

232 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سی ایس کے نے پاور پلے اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے تھے۔ یہاں سے ڈیرل مچل اور معین علی کے درمیان 109 رنز کی شاندار شراکت ہوئی۔ دونوں نے اگلے 6 اوورز میں 76 رنز جوڑے جس کی وجہ سے 12 اوورز کے بعد ٹیم کا سکور 3 وکٹوں پر 119 رنز ہو گیا۔ اس دوران مچل 13ویں اوور کی دوسری گیند پر بڑا شاٹ کھیلتے ہوئے 63 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ 15ویں اوور میں معین علی بھی 56 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سی ایس کے نے 15 اوور میں 143 رن بنائے تھے اور ٹیم کو جیت کے لئے آخری 5 اوور میں 89 رن درکار تھے۔ شیوم دوبے بھی 21 رن بنانے کے بعد 17 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے لیکن رویندرا جڈیجا آج گیند بازوں کو مات دینے کے موڈ میں تھے۔ اس دوران راشد خان نے 18ویں اوور میں 2 وکٹیں لے کر گجرات کی جیت کو تقریباً یقینی بنا لیا تھا۔ صورتحال یہ تھی کہ چنئی کو جیتنے کے لیے آخری اوور میں 52 رنز بنانے تھے۔ آخر میں دھونی نے 11 گیندوں میں 26 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن کافی کوششوں کے باوجود  سی ایس کے8وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز ہی بنا سکی۔ اس کے ساتھ ہی اس میچ میں چنئی کو 35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


گجرات ٹائٹنز کی اس جیت کے ساتھ ہی آئی پی ایل 2024 میں پلے آف کی دوڑ دلچسپ ہو گئی ہے۔ سی ایس کےاب بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے۔ ٹیم کو کوالیفائی کرنے کے لیے اگلے دو میچ جیتنا ہوں گے۔ چنئی سپر کنگز کی شکست آر سی بی کے لیے بھی اچھی خبر ہے کیونکہ چنئی کی جیت سے ٹاپ 4 میں ان کا راستہ بہت مشکل ہو سکتا تھا۔ اب آر سی بی اور جی ٹی بالترتیب 7ویں اور 8ویں پوزیشن پر ہیں اور دونوں کے 10 پوائنٹس ہیں۔ سی ایس کے کی شکست سے جی ٹی اور آر سی بی کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ختم نہیں ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔