آئی پی ایل 2023 پر کورونا کا سایہ، کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے کووڈ پازیٹو ہونے کی دی جانکاری

45 سالہ آکاش چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنی صحت کی جانکاری کا اَپڈیٹ دیا اور کہا کہ انھیں ہلکی علامت ہے اور وہ کچھ دنوں کے لیے کمنٹری سے الگ رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>آکاش چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آکاش چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آئی پی ایل 2023 میں کمنٹری کر رہے سابق ہندوستانی کرکٹر آکاش چوپڑا اس لیگ کے پہلے ہفتہ کے دوران کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ 45 سالہ چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنی صحت کی جانکاری کا اَپڈیٹ دیا اور کہا کہ انھیں ہلکی علامتیں ہیں اور وہ کچھ دنوں کے لیے کمنٹری سے الگ رہیں گے۔

آکاش چوپڑا نے منگل کے روز ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ہے کہ ’’کورونا کے کوٹ اینڈ بولڈ کیا۔ کورونا وائرس نے پھر انفیکشن کیا۔ ہلکی علامات ہیں۔ سبھی کچھ قابو میں ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا کہ ’’کچھ دن کے لیے کمنٹری ڈیوٹی سے الگ رہوں گا، لیکن مضبوطی سے واپسی کروں گا ٹاٹا آئی پی ایل۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ چوپڑا آئی پی ایل کے ڈیجیٹل نشریہ جیوسنیما کے ستاروں سے سجے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جو 31 مارچ سے شروع ہوا ہے۔ سابق کرکٹر کمنٹری ہی نہیں بلکہ دیگر شوز کا بھی حصہ ہیں، اس لیے اسپانسر اور براڈکاسٹر سبھی کی سیکورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے چوپڑا کی صحت پر قریب سے نظر رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔