ووہان تجربہ گاہ: امریکی وزیر خارجہ ثبوت کیوں پیش نہیں کر سکے، چین

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا کے پھیلاؤ کے مقام اور اس کے اسباب سیاسی رنگ دینے کے بجائے ماہرین اور سائنسدانوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

چین نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان میں قائم تجربہ گاہ سے پھیلا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو کے پاس ووہان لیبارٹری کے بارے میں اپنے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں، اس لیے وہ ثبوت پیش نہیں کرسکتے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ھوا شونیینگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بارہا یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ کورونا وائرس ووہان شہر میں قائم لیبارٹری سے پھیلا مگر وہ اپنے اس دعوے کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ثبوت کیوں پیش نہیں کرسکے۔ اس لیے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔


چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا کے پھیلاؤ کے مقام اور اس کے اسباب سیاسی رنگ دینے کے بجائے ماہرین اور سائنسدانوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔ سیاست دان اپنی داخلی سیاسی ضروریات اور مفادات کی وجہ جھوٹ بولتے ہیں مگر سچ بات سائنسدان بتائیں گے کہ آیا یہ وائرس کیسے اور کہاں سے پھیلا۔

خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان گنت دلائل اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کورونا کی وبا کا مصدر چین کی ووہان شہر میں قائم تجربہ گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو یہ یقین کرلینا چاہیے کہ مہلک کورونا وبا پھیلانے میں ایران کی تجربہ گاہیں بھی ملوث ہیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں کورونا کا پہلا کیس چین میں سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد اب تک اڑھائی لاکھ افراد اس کے نتیجے میں ہلاک اور 36 لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔