اپنے لوگوں کو جیل نہیں جانے دونگا! ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک
نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ ان کے لئے مقامی قانون ماننے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے اپنے تین روزہ سرکاری دورے کا آغاز کیا اور انہوں نے ٹیسلا کے سی ای او اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ملاقا ت کی۔ جب صحافیوں نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے جیک ڈورسی کے ہندوستانی حکومت کے خلاف الزامات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا، "اگر ہم مقامی حکومت کے قوانین کو نہیں مانیں گے، تو ہم بند ہو جائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر کے لیے اس سے زیادہ کرنا ناممکن تھا۔
واضح رہے جیک ڈورسی نے اس سے قبل یوٹیوب پر مبنی نیوز چینل بریکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ وہ ہندوستان میں ٹوئٹر کو بند کر دے گی اور اس کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے گی جب تک کہ سوشل نیٹ ورک کسانوں کے احتجاج کے دوران اہم اکاؤنٹس کو محدود کرنے کے احکامات کی تعمیل نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔
تاہم، مسک نے مزید کہا کہ ٹوئٹر قانون کے تحت آزادی فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ "یہاں مختلف اصول و ضوابط ہیں، حکومت کی مختلف شکلیں ہیں، اس لیے ہم جو کچھ کریں گے، وہ سب سے بہتر یہ ہے کہ قانون کے تحت سب سے زیادہ آزادانہ تقریر فراہم کی جائے۔‘‘ مسک نے مزید کہا، "اگر انتخاب قوانین کی تعمیل کرنے یا جیل جانے کے درمیان ہے تو میں اپنے لوگوں میں سے کسی کو جیل جانے کے بجائے قوانین کی تعمیل کروں گا۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔