وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد ایلون مسک کا بیان، ’ٹوئٹر کے پاس مقامی حکومتوں کی اطاعت کے سوا کوئی چارہ نہیں!‘

وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت امریکہ کے سہ روزہ دورے پر ہیں۔ دریں اثنا، انہوں نے ٹوئٹر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے ملاقات کی۔ جس کے بعد ایلون مسک نے اظہار رائے کی آزادی پر اہم بیان دیا

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی کی ایلون مسک سے ملاقات / ٹوئٹر /&nbsp;@narendramodi</p></div>

وزیر اعظم مودی کی ایلون مسک سے ملاقات / ٹوئٹر /@narendramodi

user

قومی آواز بیورو

نیویارک / نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت امریکہ کے سہ روزہ دورے پر ہیں۔ دریں اثنا، انہوں نے ٹوئٹر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے ملاقات کی۔ جس کے بعد ایلون مسک نے اظہار رائے کی آزادی پر اہم بیان دیا۔

ایلون مسک نے کہا، "ٹوئٹر کے پاس مقامی حکومتوں کی اطاعت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ اگر ہم مقامی حکومت کے قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ہمیں اپنا کاروبار بند کرنا پڑے گا۔ لہٰذا ہم جو سب سے بہتر کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ جس ملک میں ہیں اس کے قانون کے مطابق کام کریں۔ اس سے زیادہ کرنا ہمارے لیے ناممکن ہے۔ ہم قانون کے تحت اظہار رائے کی آزادی فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔‘‘


ایلون مسک نے مزید کہا کہ وہ اگلے سال ہندوستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، انہیں یقین ہے کہ انسانی طور پر ممکن ہوتے ہی ٹیسلا جلد از جلد ہندوستان میں کام کرے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’امید ہے کہ ہم مستقبل میں کوئی اعلان کریں گے۔ ہندوستان میں بھاری سرمایہ کاری کا امکان ہے۔‘‘

خیال رہے کہ مودی امریکہ کے اپنے ریاستی دورے پر ہیں اور وہ دوسری بار امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ان کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ بعد ازاں، وہ امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔