ڈونالڈ ٹرمپ نے اگر وہائٹ ہاؤس نہیں چھوڑا تو...
اب پوری دنیا میں اس بات کو لے کر بحث ہو رہی ہے کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس خالی کرنے سے انکار کر دیا تو کیا ہوگا؟َ صدر ٹرمپ کے مزاج کو دیکھتے ہوئے یہ سب کچھ سوچا جا رہا ہے۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات انتہائی دلچسپ موڑ میں داخل ہو گئے ہیں اور معاملہ اتنا قریبی ہے کہ ابھی بھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ امریکہ کا اگلا صدر کون ہوگا۔ شروع میں ڈیموکریٹس کے امیدوار نے جو بڑھت بنائی تھی وہ وقت کے ساتھ کم ہو رہی ہے اور صدر ٹرمپ سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس کانٹے کی ٹکر نے امریکہ میں ہونے والے تمام سرووں پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ انتخابات میں فراڈ روکنے کے لئےعدالت سے رجوع کریں گے۔ دوسری جانب جو بائیڈن بہت پر اعتماد نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ انتخابات آسانی سے جیت جائیں گے۔ ان تمام پہلوؤں اور بیانات پر نظر ڈالنے کے بعد اس بات کا احساس بڑھ رہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ انتخابات ہار جاتے ہیں تو وہ وہائٹ ہاؤس خالی نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ابھی یہ بھی صاف نہیں ہے کہ کون انتخابات جیتے گا۔
اب پوری دنیا میں اس بات کو لے کر بحث ہو رہی ہے کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس خالی کرنے سے انکار کر دیا تو کیا ہوگا؟َ صدر ٹرمپ کے مزاج کو دیکھتے ہوئے یہ سب کچھ سوچا جا رہا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اگر کوئی صدر ہارنے کے بعد بھی وہائٹ ہاؤس خالی نہیں کرتا تو پھر نو منتخب صدر اور امریکہ کی سیکریٹ سروس کا کردار اہم ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں نو منتخب صدر سیکریٹ سروس کو وہائٹ ہاؤ س خالی کرانے کے حکم جاری کر سکتا ہے۔
غور کرنے کی بات یہ ہے کہ امریکی آئین میں ایسی صورتحال کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ نہیں کامیاب ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب انتخابات میں دھاندلی ہوگی، جس کا مطلب کہ موجودہ حکومت اپنا کام کاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ واضح کر دیا تھا کہ ان کے جیتنے کی صورت میں ہی انتخابات شفاف ہوں گے کیونکہ بغیر دھاندلی کے وہ ہار نہیں سکتے۔ ویسے جس طرح قریبی مقابلہ ہے اس کو بھی ٹرمپ کی جیت ہی کہا جا سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔