بلجیم میں نسل پرستی اور ناانصافی کے خلاف پرتشدد مظاہرہ، پولیس تصادم کی خبریں
بلجیم کے اخبار ’لی سوئر‘ کے مطابق نسل پرستی اور ناانصافی کے خلاف منعقد ریلی ختم ہونے سے پہلے ہی پرتشدد ہوگئی اور تقریبا ًایک سو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
بروسلز: امریکہ میں نسل پرستی اور ناانصافی کے واقعے کے خلاف بیلجیئم میں 10،000 سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔ اتوار کے روز یہاں منعقد ریلی میں مظاہرین ’’بلیک لائیو میٹر، نو جسٹس، نو پیس‘‘ کے نعرے لگارہے تھے۔ اس دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹرس اٹھا رکھے تھے جس پر لکھاہواتھا ’’دی پولیس کل، اٹس وہائٹ آن بلیک‘‘ یا ’’وی کین نوٹ برادر‘‘ لکھا ہوا تھا۔
بلجیم کے اخبار ’لی سوئر‘ کے مطابق یہ ریلی ختم ہونے سے پہلے ہی پرتشدد ہوگئی اور تقریبا ًایک سو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بیلگا نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور پولس اہلکاروں نے انہیں منتشرکرنے کے لئے پانی چھوڑا۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی ڈاکٹر کورونا سے ہلاک
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔