امریکہ میں تشدد: مظاہرہ میں ہندوستان کا جھنڈا نظر آنے پر بی جے پی لیڈر ورون گاندھی نے اٹھایا سوال، دیکھیں ویڈیو

ٹرمپ حامیوں نے کیپٹل ہل میں توڑ پھوڑ کی اور سینیٹروں کو باہر کر پوری بلڈنگ پر قبضہ کر لیا۔ لیکن اس واقعہ کے دوران کا ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جو ہندوستان کے لیے حیرت انگیز ہے۔

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج
user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتخاب میں ملی شکست کو اب تک ہضم نہیں کر پائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ آج تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے واشنگٹن کیپٹل ہل میں گھس کر زبردست ہنگامہ کیا۔ ٹرمپ حامیوں نے کیپٹل ہل میں توڑ پھوڑ کی اور سنیٹروں کو باہر کر پوری بلڈنگ پر قبضہ کر لیا۔ لیکن اس واقعہ کے دوران ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا جو ہندوستان کے لیے حیران کرنے والا ہے۔ دراصل بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کیا ہے جس میں مظاہرین کے درمیان ہندوستان کا بھی ایک جھنڈا لہراتا نظر آ رہا ہے۔ اس پر ورون گاندھی نے سوال اٹھایا ہے۔

ورون گاندھی نے واشنگٹن میں مظاہرین کے درمیان ہندوستان کا پرچم لہراتا نظر آنے پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر وہاں ہندوستانی پرچم کیوں ہے؟ انھوں نے کہا کہ اس لڑائی میں ہمیں بالکل بھی شریک ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’وہاں ہندوستانی پرچم کیوں ہے؟ یہ ایک ایسی لڑائی ہے جس میں ہمیں قطعاً حصہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘


واضح رہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامی امریکی کیپٹل میں گھس گئے اور پولس کے ساتھ ان کا تصادم ہو گیا۔ اس واقعہ میں چار لوگوں کی موت ہوئی اور کئی لوگ سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے۔ ساتھ ہی نئے صدر کے طور پر جو بائڈن کے نام پر مہر لگانے کا آئینی عمل بھی متاثر ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔