امریکہ: فلوریڈا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتہ، ’انسانی اسمگلنگ کا خدشہ‘

حادثے میں زندہ بچ جانے والے نے بتایا کہ کشتی 39 دیگر افراد کے ساتھ ہفتے کی رات بہاماز کے بیمنی سے روانہ ہوئی تھی اور انہیں خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کی کشتی الٹ گئی۔

تصویر بی بی سی
تصویر بی بی سی
user

یو این آئی

فلوریڈا: امریکہ کے فلوریڈا کے ساحل پر ایک کشتی کے الٹنے سے کشتی پر سوار 39 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، امریکی کوسٹ گارڈ نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ 'انسانی سمگلنگ کے مشتبہ ادارے' کا ہے، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کوسٹ گارڈ کو یہ اطلاع منگل کی صبح اس وقت ملی جب ماہی گیروں نے فورٹ پیئرس کے قصبے سے 72 کلومیٹر دور ایک شخص کو ایک کشتی سے لپٹتے ہوئے دیکھا گیا، تب انہوں نے اس کی اطلاع دی‘‘۔

انہوں نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ کوسٹ گارڈ سیکٹر میامی کے کوسٹ گارڈ کو ایک ملاح سے رپورٹ ملی جو فورٹ پیئرس انلیٹ سے مشرق میں تقریباً 45 میل دور ایک الٹنے والی کشتی میں پھنسے ایک شخص کو ڈھونڈ کر بچا لیا گیا‘‘۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے نے بتایا کہ کشتی 39 دیگر افراد کے ساتھ ہفتے کی رات بہاماز کے بیمنی سے روانہ ہوئی تھی اور انہیں خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کی کشتی الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی میں کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔


کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ہے۔ کوسٹ گارڈ اور دیگر ٹیمیں پانی میں موجود لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسمگلر انسانی اسمگلنگ کے لئے بہاماز کو استعمال کرنے کے لیے جانا جاتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔