یوکرین اپنے آبی علاقوں میں غیر ملکی جہازوں کو روک رہا ہے: روس
سرگئی لاوروف نے کہا کہ’’یوکرین غیر ملکی جہازوں کو روک رہا ہے۔ اپنے اندرونی پانی اور علاقائی سمندروں میں گولہ باری کا خطرہ پیدا کر رہا ہے۔"
ماسکو: روس نے کہا ہے کہ یوکرین اپنے اندرونی پانی اور علاقائی سمندروں میں غیر ملکی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روک رہا ہے اور گولہ باری کا خطرہ پیدا کر رہا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ژنہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "روس بحیرہ اسود اور بحیرہ ازوف میں شہری جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ہر روز ایک انسانی راہداری کھولی جاتی ہے، جو جہازوں کی نقل و حرکت کے لیے ایک محفوظ راستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی کا سنگین بحران اور اس پر گرمی کی مار
سرگئی لاوروف نے کہا کہ’’یوکرین غیر ملکی جہازوں کو روک رہا ہے۔ اپنے اندرونی پانی اور علاقائی سمندروں میں گولہ باری کا خطرہ پیدا کر رہا ہے۔" انہوں نے کہا کہ "اس کے علاوہ، یوکرین کی بحریہ یونٹوں نے ساحل پر، بندرگاہوں کے پانی اور علاقائی پانیوں میں بارودی سرنگیں نصب کی ہیں۔ یہ دھماکہ خیز آلات لنگر کیبل سے الگ ہوجاتے ہیں اور کھلے سمندر میں بہہ جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بحریہ کے لئے اور بحیرہ اسود کی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کے لئے سنگین خطرہ پیدا کرتے ہیں۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔