افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے سے ترک صدر رجب طیب اردغان نے معذرت کر لی
ترک صدر نے کہا ہے کہ افغانستان میں مغربی ممالک کے لئے کام کرنے والے افغانوں کو ترکی میں پناہ نہیں دے سکتے، ہمیں افغانستان میں یورپی یونین کے مشن کے مقامی ملازمین کو پناہ دینے کی درخواست ملی ہے۔
انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پرافغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ افغانستان میں مغربی ممالک کے لئے کام کرنے والے افغانوں کو ترکی میں پناہ نہیں دے سکتے، ہمیں افغانستان میں یورپی یونین کے مشن کے مقامی ملازمین کو پناہ دینے کی درخواست ملی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کے لئے اپنے دروازے کھولے ہیں جنھوں نے ان کے لیے کام کیا ہے، یہ اُمید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا، ترکی پہلے ہی 5 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اس لیے مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔
رجب طیب اردغان نے کہا کہ یورپی یونین کا ترکی سے زیادہ تارکین وطن کی میزبانی کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے سربراہ یورپین کمیشن نے کہا تھا کہ تمام ممالک بالخصوص یورپی ممالک افغان مہاجرین کی میزبانی کریں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔