امریکی فوج ائیرپورٹ پر چھوڑ جانے والے طیارے اور اسلحہ کو ناکارہ بنا گئی!

مشن کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کا کہنا تھا کہ فوجی دستوں نے 73 طیاروں اور ستر مسلح گاڑیوں اور 27 ہموی گاڑیوں کو ’غیر مسلح اور ناکارہ‘ بنایا تاکہ طالبان انھیں استعمال نہ کر سکیں۔

کابل ایئرپورٹ / Getty Images
کابل ایئرپورٹ / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

کابل: حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے یہ یقینی بنایا ہے کہ وہ انخلا سے قبل کابل ائیرپورٹ پر چھوڑ جانے والے جہاز اور مسلح گاڑیوں کو ناکارہ بنا جائے۔ مشن کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کا کہنا تھا کہ فوجی دستوں نے 73 طیاروں اور ستر مسلح گاڑیوں اور 27 ہموی گاڑیوں کو ’غیر مسلح اور ناکارہ‘ بنایا تاکہ طالبان انھیں استعمال نہ کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ طیارے دوبارہ کبھی اڑ نہیں سکیں گے، انھیں کبھی کوئی اور استعمال نہیں کر سکتا۔‘ لاس اینجلس ٹائمز کے ایک رپورٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کابل ائیرپورٹ کے ایک ہنگر میں داخل ہو کر امریکی طیارے کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔


امریکا نے ائیرپورٹ پر رہ جانے والے ایک ہائی ٹیک راکٹ دفاعی نظام کو بھی ناکارہ بنایا ہے۔ سی رام نامی یہ دفاعی نظام نے گزشتہ روز شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ کی جانب سے کابل ایئر پورٹ پر فائر کیے جانے والے راکٹوں کو تباہ کیا تھا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔