امریکہ: شہریوں کو نکالنے کے لئے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد 6000 تک بڑھائے گا
محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ہم نے اپنی سیکورٹی کو تقریباً 6 ہزار فوجیوں تک بڑھا دی ہے، جن کا مشن شہریوں کو بحفاظت نکالنا اور ہوائی ٹریفک کا کنٹرول اپنے قبضے میں لینا ہوگا۔
کابل: امریکہ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد بڑھا کر تقریباً6 ہزار کر دے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ اگلے کئی دنوں میں اپنے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت ملک سے باہر نکالے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ دفاع نے ایک مشترکہ بیان میں یہ بات کہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ہم نے اپنی سیکورٹی کو تقریباً 6 ہزار فوجیوں تک بڑھا دیا ہے، جن کا مشن مکمل طور پر ان کوششوں کو آسان بنانے پر مرکوز ہے اور ہوائی ٹریفک کا کنٹرول اپنے قبضے میں لینا ہوگا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : کابل میں پریزیڈنٹ ہاؤس پر طالبان کا قبضہ
واضح رہے کہ طالبان اسلامی مہم اتوار کو کابل میں داخل ہوگئی جس کے بعد موجودہ صدر اشرف غنی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ملک چھوڑ دیا۔ اشرف غنی نے کہا کہ ان کا فیصلہ تشدد کو روکنا ہے کیونکہ شدت پسند دارالحکومت پر حملہ کرنے کے ارادے سے آئے تھے۔
امریکی محکموں نے کہا ہے کہ ’’کل اور آنے والے دنوں میں ہم افغانستان میں رہنے والے ہزاروں امریکی شہریوں کے ساتھ ساتھ کابل میں امریکی مشن کے مقامی طور پر کام کرنے والے ملازمین اور ان کے خاندانوں اور دیگر خاص طور پر کمزور افغان شہریوں کو ملک سے باہر منتقل کریں گے‘‘۔ ہم امریکہ کے خصوصی مہاجر ویزا کے مستحق ہزاروں افغانوں کو نکالنے میں تیزی لائیں گے، جن میں سے تقریباً 2000 پہلے دو ہفتوں میں امریکہ پہنچ چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔