سلامتی کونسل نے کی افغانستان میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہروں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے فنڈز اور اسپانسرز کا کردار قابل مذمت ہے۔
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مسجد پر جمعہ کے روز ہونے والے مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔ یو این ایس سی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ’’دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہروں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے فنڈز اور اسپانسرز کا کردار قابل مذمت ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی عبد القادر خان کا انتقال
اس سے قبل یوروپی یونین کی بیرونی ایکشن سروس (ای ای اے ایس ) نے کہا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ-خراسان ( آئی ایس آئی ایس - خراسان) دہشت گرد گروہ جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے کو قانون کے تحت لایا جانا چاہیے اور مذہبی اقلیتوں سمیت تمام افغان شہریوں کے حقوق کی پاسداری کی جانی چاہیے۔ خیال رہے صوبہ قندوز میں ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : آرین خان تو ایک بہانہ ہے... ظفر آغا
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔