پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی عبد القادر خان کا انتقال

گزشتہ مہینے عبد القادر خان نے کہا تھا کہ وہ مدت طویل سے بیمار ہیں لیکن عمران خان یا ان کی کابینہ کے کسی رکن نے ان کی خیریت معلوم نہیں کی۔ وہ کافی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عبد القادر خان
عبد القادر خان
user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد: پاکستان میں جوہری پروگرام کے موجد کہے جانے والے سائنسداں عبد القادر خان کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 85 سال کے تھے۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ عبد القادر خان کو پاکستان میں قومی ہیرو کے طور پر عزت دی جاتی تھی۔ پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے سرشار پہلا اسلامی ملک بنانے پر ان کی ملک میں ستائش کی جاتی تھی۔

ایک رپورٹ کے مطابق وہ پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ ایک جانب پاکستان میں ان کی عزت کی جاتی تھی وہیں، کئی ممالک میں ان پر تکنیک کو فروخت کرنے کا الزام عائد کیا جاتا تھا۔ مغربی ممالک یہ کہہ کر عبد القادر پر تنقید کرتے تھے کہ انھوں نے ایٹمی تکنیک دوسرے ممالک کو خفیہ طریقہ سے فروخت کی ہے۔


عبد القادر خان کی پیدائش مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ہوئی تھی لیکن ملک کی تقسیم کے بعد انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ مہینے عبد القادر خان نے کہا تھا کہ وہ مدت طویل سے بیمار ہیں لیکن عمران خان یا ان کی کابینہ کے کسی رکن نے ان کی خیریت معلوم نہیں کی۔ وہ کافی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق 26 اگست کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد عبدالقادر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2004 میں ایٹمی تکنیک کی اسمگلنگ کے الزامات عائد ہونے کے بعد انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔