سوڈان تنازعہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 822 ہو گئی

ڈاکٹرز یونین نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں قومی دارالحکومت خرطوم، شمالی کوردوفان ریاست کے دارالحکومت العبید اور مغربی دارفور کے دارالحکومت جنینا میں ہوئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

خرطوم: سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے درمیان مسلح جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 822 ہو گئی ہے۔ سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹرز یونین نے ایک بیان میں کہا کہ "تصادم کے آغاز سے اب تک شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 822 ہو گئی ہے، جبکہ 3215 زخمی ہوئے ہیں۔"

ڈاکٹرز یونین نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں قومی دارالحکومت خرطوم، شمالی کوردوفان ریاست کے دارالحکومت العبید اور مغربی دارفور کے دارالحکومت جنینا میں ہوئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ منگل کو سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے جنگجوؤں کی یونٹس کے درمیان خرطوم کے جنوب میں جبرا کے علاقے اور دارالحکومت کے مشرق میں واقع ارکاویت، الممورہ اور الجیریف کے علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔


آر ایس ایف نے منگل کو ویڈیو کلپس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے البحری شہر میں سوڈانی فوج کے ایک اہم کیمپ القدرو کیمپ پر قبضہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی سوڈانی فوج نے آر ایس ایف کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ فوج نے اپنے فیس بک پیج پر کہا، "ہماری فورسز نے القدرو کیمپ پر کنٹرول حاصل کرنے کی آر ایس ایف کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مہلک مسلح تصادم جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔