نئی قسم اومائیکرون کی دنیا کے کئی ممالک میں دستک
جنوبی افریقہ سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا۔
جنیوا: کورونا کی نئی قسم اومائیکرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کر دیئے ہیں اور ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : قطعۂ مستزاد کا موجد شاعر جاوید اکرم فاروقی... جمال عباس فہمی
رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ سے سڈنی آنے والے 2 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ نیدر لینڈز پہنچنے والے 61 مسافروں میں سے 13 اومائیکرون کے مریض نکلے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا، جبکہ سعودی عرب نے مزید 7 افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں لگا دیں۔
اس کے علاوہ مراکش نے دو ہفتوں کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن بند کر دیا جبکہ اسرائیل نے غیر ملکیوں کی آمد روک دی ہے۔ جنوبی افریقہ کے حکام نے کہا ہے کہ وائرس نے غیر ویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا جبکہ وائرس کی واحد علامت ایک، دو دن تک پٹھوں میں درد اور تھکاوٹ کا احساس ہونا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔