’بنگلہ دیش کا مستقبل پاکستان جیسا نظر آ رہا‘، بنگلہ دیش تشدد پر شیخ حسینہ کے بیٹے کا بیان

صجیب واجد نے کہا کہ "میری والدہ کو بنگلہ دیش کے لیے جو کرنا تھا وہ کر چکی ہیں۔ اب وہ اپنے ناتی-پوتوں کے ساتھ وقت گزاریں گی۔"

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش میں احتجاج / فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

بنگلہ دیش میں احتجاج / فائل تصویر / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

بنگلہ دیش میں زبردست مظاہروں اور تشدد کے بعد تختہ پلٹ ہو چکا ہے اور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دینے کے بعد ملک چھوڑ کر ابھی ہندوستان میں پناہ لے رکھی ہے۔ اس درمیان ان کے بیٹے صجیب واجد کا بنگلہ دیش میں تشدد اور موجودہ حالات پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنی والدہ شیخ حسینہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میری والدہ نے بنگلہ دیش میں بہتر حکومت چلائی ہے۔ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ انہوں نے مضبوطی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔ لیکن اب وہ 77 برس کی ہوچکی ہیں۔ بنگلہ دیش کے لیے انہیں جو کرنا تھا وہ کر چکی ہیں۔ اب وہ اپنے ناتی-پوتوں کے ساتھ دنیا کے الگ الگ ملکوں میں وقت گزاریں گی۔ بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کو دیکھنے کے بعد وہ کافی پریشان اور مایوس ہیں۔"

یہ بیان انھوں نے 'آج تک' سے خصوصی بات چیت کے دوران دیا۔ خصوصی انٹرویو کے دوران صجیب واجد نے بنگلہ دیش کے مستقبل کے سلسلے میں کہا کہ ہم نے کسی طرح سے اپنی والدہ (شیخ حسینہ) کو بنگلہ دیش چھوڑنے کے لیے راضی کیا۔ بنگلہ دیش اب اگلا پاکستان بن جائے گا، یہی اس کا مستقبل ہے۔ حالانکہ صجیب نے فوج پر کسی بھی طرح کی تنقید کرنے سے پرہیز کیا۔ انہوں نے پُرتشدد مظاہروں پر کہا کہ ہماری پارٹی کے کارکنوں کو عسکریت پسند نشانہ بنا رہے ہیں۔ 1975 میں بھی ہماری پارٹی کے رہنماؤں کا قتل کیا گیا تھا۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما ہوں، ہم اپنے رہنماؤں کی حفاظت ضرور کریں گے، لیکن بنگلہ دیش کا مستقبل ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔


شیخ حسینہ کے لندن میں پناہ لینے کے سلسلے میں صجیب نے کہا کہ "لندن سے جو خبریں آرہی ہیں وہ غلط ہیں۔ انہوں نے ابھی تک کسی سے بھی پناہ نہیں مانگی ہے۔ ہم ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی معاون رہے ہیں۔ بنگہ دیش میں اقلیتوں پر ہو رہے حملوں اور ان کے مندروں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی صجیب نے شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے فورس کا استعمال ضروری تھا لیکن میری والدہ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ طلبا کے خلاف کسی بھی طرح کے سیکوریٹی فورس کا استعمال نہیں کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا اور طلبا پر کارروائی کی جگہ استعفیٰ دینا ٹھیک سمجھا۔  صجیب واجد نے کہا کہ پورے واقعات کے لیے جماعت اسلامی ذمہ دار ہے اور اس میں عام بنگلہ دیشی بالکل بھی شامل نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔