پیرس اولمپکس، 11واں دن: ہاکی سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا سے امیدیں، نیرج چوپڑا بھی ایکشن میں ہوں گے

ہندوستان اگر ہاکی مقابلہ کا سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو 44 سال بعد یہ کارنامہ انجام دے پائے گا۔ دوسری طرف ونیش پھوگاٹ سے بہت امیدیں ہیں جو آج کشتی مقابلے میں اپنا دم دکھائیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پیرس اولمپکس کے 10 دن مکمل ہو چکے ہیں اور اب تک ہندوستان کے کھاتے میں صرف 3 تمغے ہی آئے ہیں۔ ایسے میں آنے والے مقابلوں پر کھلاڑیوں کے مظاہرہ پر سب کی نظریں ہوں گی کہ تمغوں میں کتنا اضافہ ہوتا ہے۔ 11 ویں دن (منگل) ہندوستان کے کئی بہترین کھلاڑی میدان پر اپنا جوہر دکھاتے ہوئے نظر آنے والے ہیں اس میں سب سے اہم نام اسٹار جیولن تھرور نیرج چوپڑہ کا ہے جن سے طلائی تمغہ جیتنے کی امید کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پہلوان ونیش پھوگاٹ بھی آج میدان میں ایکشن میں نظر آنے والی ہیں۔ حالانکہ آج سب کی نگاہیں ہاکی کے سیمی فائنل مقابلے پر ہوگی جہاں ہندوستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔ امید کی جا رہی ہے کہ ٹیم انڈیا یہاں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ کی طرف پیش قدمی کرے گی۔

ایتھلیٹکس کے بھالا پھینک (جیولن تھرو) مقابلے میں کشور جینا دوپہر 1.50 بجے میدان میں ہوں گے جبکہ نیرج چوپڑہ 3.20 بجے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ہندوستانی شائقین نیرج چوپڑہ کے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ کشتی مقابلے میں 50 کیلوگرام زمرے میں راؤنڈ-16 کے لیے ونیش پھوگاٹ کا جاپان کی یوئی سوساکی کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ رات میں 10.30 بجے سب سے اہم مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جب ہاکی میں ہندوستانی ٹیم جرمنی کے سامنے میدان میں اترے گی۔ اگر یہاں ہندوستان جرمنی کو شکست دے دیتا ہے تو 44 سال بعد اولمپک کے فائنل میں پہنچنے کا فخر اسے حاصل ہو جائے گا۔ آخری مرتبہ 1980 میں ہندوستانی ٹیم اولمپک کے فائنل میں پہنچی تھی۔ اس کے علاوہ ٹیبل ٹینس کے راؤنڈ-16 میں چین سے مقابلہ ہوگا۔


ہندوستان کا آج کا شیڈول:

ایتھلیٹکس:

  • مرد بھالا پھینک گروپ اے – کشور جینا – دوپہر 1.50 بجے

  • خاتون 400 میٹر ریپچیز ہیٹ 1 – کِرن پہل – دوپہر 2.50 بجے

  • مرد بھالا پھینک گروپ بی – نیرج چوپڑہ – دوپہر 3.20 بجے

ٹیبل ٹینس:

  • مینس ٹیم ایونٹ راؤنڈ آف 16 – ہندوستان بمقابلہ چین – دوپہر 1.30 بجے

کشتی:

  • خاتون 50 کلوگرام راؤنڈ آف 16 – ونیش پھوگاٹ بمقابلہ یوئی سوساکی – دوپہر 2.44 بجے

  • ویمنس 50 کیلوگرام کوارٹر فائنل – (کوالیفکیشن کی بنیاد پر)

  • خاتون 50 کیلوگرام – سیمی فائنل (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) رات 9.45 بجے

ہاکی:

  • مینس سیمی فائنل – ہندوستان بمقابلہ جرمنی – رات 10.30 بجے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔