مشہور جاپانی کمپنی ’پیناسونک‘ نے ملازمین کو ہفتہ میں 3 چھٹیاں دینے کا کیا اعلان

’جاپان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پیناسونک کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں تین چھٹیاں لینے کا متبادل فی الحال ٹرائل بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔

پیناسونک، تصویر آئی اے این ایس
پیناسونک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

آپ نے ایسی کئی کمپنیوں کے بارے میں سنا ہوگا جو ہفتے میں اپنے ملازمین کو دو چھٹیاں دیتی ہیں۔ خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ جاپان کی ایک کمپنی نے اس سے آگے بڑھتے ہوئے اپنے ملازمین کو ہفتہ میں تین چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمپنی کا نام ’پیناسونک‘ ہے، اور اس کے ملازمین اس اعلان پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ پیناسونک کمپنی کے اس قدم کا تذکرہ پوری دنیا میں ہو رہا ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ جاپانی حکومت کی حالیہ گائیڈلائنس کے بعد لیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو متبادل کی شکل میں چار دن کی ہفتہ واری چھٹیوں کی ترغیب دیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اضافی چھٹی کے دنوں میں ملازمین کو اپنے بچوں، والدین، خاندان میں کسی بزرگ رکن کی دیکھ بھال کرنے یا پھر ذاتی کام کرنے میں مدد ملے گی۔

’جاپان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پیناسونک کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں تین چھٹیاں لینے کا متبادل فی الحال ٹرائل بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ اس کا ریزلٹ دیکھنے کے بعد ہی اسے فل ٹائم کرنے پر غور کیا جائے گا۔ حالانکہ جاپان میں ہیٹاچی، میزوہو فنانشیل گروپ، فاسٹ ریٹیلنگ، یونکلو جیسی کمپنیاں پیناسونک سے پہلے ہی اپنے ملازمین کو ہفتے میں تین چھٹیاں آفر کر رہی ہیں۔


اس تعلق سے ’ریکروٹ ورکس انسٹی ٹیوٹ‘ کے ایک سینئر ریسرچر ہیرومین مراتا نے کہا کہ کمپنیاں چھوٹے وَرک ویک اسکیم کے ذریعہ ملازمین کو اپنے سے جوڑے رکھنا چاہتی ہیں، کیونکہ نئے ملازمین کو کام پر رکھنے اور انھیں تربیت دینے میں وقت لگتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔