امتحان میں منگیتر کے فیل ہونے پر لڑکے نے اسکول کو آگ لگا دی
اطلاع کے مطابق ملزم نے کفر سالم النحال اسکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ اسکول میں فیل ہو گئی تھی۔ ملزم نے اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے اسکول کو آگ لگا دی۔
قاہرہ: امتحان میں ناکامی پر پیاروں کی طرف سے سخت رد عمل آتا ہے مگر جو رد عمل مصر میں ایک لڑکی کے منگیتر کی طرف سے دیکھا گیا وہ حیران کن ہے۔ یہ واقعہ مصر کی المنوفیہ گورنری میں پیش آیا جہاں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پر لڑکے نے اسکول کو آگ لگا دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کی شام سیکورٹی حکام نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم السبع کے نواحے علاقے ابو مشہور کا رہائشی ہے۔ عجیب و غریب واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب الغربیہ سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کو السنطہ پولیس اسٹیشن سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کفر سالم النحال اسکول برائے تجارتی تعلیم میں آگ لگ گئی ہے۔
اطلاع ملنے کے فوراً بعد تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور انہیں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس، شہری دفاع اور مقامی شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتش زدگی سے اسکول کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔ آگ لگنے سے اسکول کے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں میں آگ لگ گئی اور کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔
اطلاع کے مطابق ملزم نے کفر سالم النحال اسکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ اسکول میں فیل ہو گئی تھی۔ ملزم نے اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے اسکول کو آگ لگا دی۔ ملزم آگ لگا کر فرار ہوگیا۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔