ایران سے تیل کی تیسری کھیپ پہنچنے پر وینز ویلا نے تہران کا شکریہ ادا کیا

خبروں کے مطابق ایرانی پرچم بردار ٹینکر پیٹونیا بحر اوقیانوس کو عبور کر کے بحیرہ کیریبین میں داخل ہوا۔ اس سے قبل ایران کے دو تیل برادر جہاز اسی سمندر کو عبور کرکے وینز ویلا کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مارا کائی (وینزویلا): ریفی نیٹیوک آیک کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کی جان سے وینز ویلا کے لیے بھیجے گئے تیل برادر جہازوں کی تیسری کھیپ وینز ویلا کے اقتصادی زون کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ پہلی دو کھیپوں کے ذریعے پہنچنے والے تیل کو اتارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی پرچم بردار ٹینکر پیٹونیا بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کے بعد پیر کے روز بحیرہ کیریبین میں داخل ہوا۔ اس سے قبل ایران کے دو تیل برادر جہاز فارچون اور فارسٹ اس سمندر کو عبور کرکے وینز ویلا کی حدود کی داخل ہوئے تھے۔


نیشنل آئل کمپنی کے زیر انتظام ایل پیلیٹو ریفائنری میں وینز ویلا کے وزیر پٹرولیم نے ایرانی تیل بردار جہاز فارچون کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کی ملک کو درپیش تیل بحران میں ایران کی جانب سے بروقت تیل کی سپلائی یقینی بنانے پرتہران کا شکریہ ادا کیا۔ امریکا نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے دونوں ممبران ایران اور امریکا کے مابین اس معاہدے پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک پرپابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔