ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کی دریا دلی، ’خان اکیڈمی‘ کو دیا 50 لاکھ ڈالر کا عطیہ، سلمان خان نے کہا- شکریہ
سلمان خان نے کہا، ’’خان اکیڈمی کے لئے ایلن مسک اور ان کی ٹیم کے قابل اعتماد تعاون کے لئے شکریہ، انہوں نے خان اکیڈمی کو 50 لاکھ ڈالر کا عطیہ پیش کیا ہے۔‘‘
نئی دہلی: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلن مسک نے امریکہ کے ای لرننگ پلیٹ فارم ’خان اکیڈمی‘ کو 50 لاکھ ڈالر کا عطیہ پیش کیا ہے۔ خان اکیڈمی کے بانی سل خان (سلمان خان) نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ ان کی خوشی کا ٹھاکانہ نہیں ہے اور مسک فاؤنڈیشن کے ہر رکن اور ایلن مسک کا وہ تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سلمان خان نے کہا، ’’خان اکیڈمی کے لئے ایلن مسک اور ان کی ٹیم کے قابل اعتماد تعاون کے لئے شکریہ، انہوں نے خان اکیڈمی کو 50 لاکھ ڈالر کا عطیہ پیش کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’اس سے ہر طرح کے کنٹنٹ کو فراہم کرنے کے لئے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور دنیا بھر کے لاکھوں طلبا کو یکجا کرنے کے مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔’‘
خیال رہے کہ خان اکیڈمی کے 12 کروڑ سبسکرائبر ہیں اور 2 سے 3 کروڑ طالب علم ہر مہینے اس پلیٹ فارم کا استعمال کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے کہا، ہمارے پاس سیکھنے کے لئے تقریباً 20 کروڑ گھنٹے ہیں۔ میں اس طرح کی سرمایہ کاری کو ایک ملٹی نیشنل تنظیم بنانے کے طور پر دیکھتا ہوں، تاکہ مستقبل میں پیدا ہونے والے ایلن مسک اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔
چونکہ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں بچے گھر سے آن لائن اسکول کی کلاسز لیتے اس لئے نجی شعبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ حکومت کے پاس 6 کروڑ سے زیادہ کالج طلبا اور دنیا بھر میں 150 کروڑ اسکولی طلبا کو آن لائن ای لرننگ کی پیشکش کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے۔
خان اکیڈمی کا قیام 2008 میں امریکہ میں ایک این جی کے طور پر کیا گیا تھا۔ یہ آن لائن ٹول کی طرح کام کرتی ہے جو طلبا کو ویڈیو کے طور پر مختصر سبق پیش کرکے تعلیم یافتہ بنانے میں مدد کرتی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی پیدائش امریکہ میں ہوئی تھی اور ان کے والدین کا تعلق بنگلہ دیش اور ہندوستان سے تھا۔ سلمان خان کے والد بنگلہ دیش سے تھے جبکہ والدہ مغربی بنگال کے مرشد آباد کی رہنے والی تھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔