تائیوان: عمارت میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک، 44 زخمی
حکام نے بتایا کہ 100 سے زائد افراد رہائشی اپارٹمنٹس میں رہتے تھے اور ان میں سے کئی بزرگ شہری تھے جنہیں عمارت سے نکلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بیجنگ: تائیوان کے جنوبی شہر کاؤ شونگ میں جمعرات کو ایک 13 منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 44 دیگر زخمی ہوگئے۔ سینٹرل خبر رساں ایجنسی کے مطابق، عمارت جو جزوی طور پر تجارتی اور جزوی طور پر رہائشی ہے، تقریباً 2:54 بجے آگ لگ گئی۔ صبح 7:17 بجے آگ پر قابو پالیا گیا 159 فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا: فاروق عبداللہ
آگ سب سے پہلے گراؤنڈ فلور پر لگی اور فوراً پوری عمارت کو زد میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ 100 سے زائد افراد رہائشی اپارٹمنٹس میں رہتے تھے اور ان میں سے کئی بزرگ شہری تھے جنہیں عمارت سے نکلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تلاش اور ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : منموہن سنگھ کی حالت مستحکم، مانڈویہ نے کی عیادت
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔