منموہن سنگھ کی حالت مستحکم، مانڈویہ نے کی عیادت

ذرائع کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم کو بخار اور کمزوری کی شکایت کے بعد دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے جمعرات کی صبح نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پہنچے اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ سابق وزیراعظم کو طبیعت بگڑنے پر بدھ کی شام ایمس میں داخل کروایا گیا تھا۔

منسکھ مانڈویہ نے ان ڈاکٹر وں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جو ڈاکٹر سنگھ کا علاج کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم کو بخار اور کمزوری کی شکایت کے بعد دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔


ڈاکٹر سنگھ اس سال اپریل میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور تب بھی انھیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے امسال 4 مارچ اور 3 اپریل کو کووڈ ویکسین لی تھی۔ ڈاکٹر سنگھ اس وقت راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ سنہ 2004 سے 2014 تک وزیر اعظم رہے۔ 2009 میں ان کے دل کا ایمس میں ہی آپریشن کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔