کابل ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کرمتعدد راکٹ داغے گئے

طلوع نیوز کے مطابق پیر کی صبح کابل شہر پر کئی راکٹ داغے گئے۔ یہ راکٹ خیر خانے کے علاقے سے کابل ہوائی اڈے کی طرف داغے گئے۔

کابل ائیر پورٹ، تصویر آئی اے این ایس
کابل ائیر پورٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے کو نشانہ بناکر پیر کی صبح شہر کے خیر خانے علاقے کی ایک گاڑی سے کئی راکٹ داغے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خیرخانہ کے علاقے میں ایک گاڑی سے ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر کئی راکٹ داغے گئے۔ طلوع نیوز کے مطابق پیر کی صبح کابل شہر پر کئی راکٹ داغے گئے۔ یہ راکٹ خیر خانے کے علاقے سے کابل ہوائی اڈے کی طرف داغے گئے۔

اس سے قبل اتوار کے روز امریکی فوج نے ہوائی اڈے کے شمال مغرب میں مصروف ترین علاقے میں کم از کم ایک خودکش بمبار کو لے جا رہی گاڑی پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کر کے اڑا دیا۔ دھماکہ خیز مواد والی گاڑی کے ساتھ یہ حملہ آور کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔


امریکی فوج نے کہا کہ اس نے مداخلت کرنے اور جمعرات کو خودکش بم دھماکے جیسے ایک اور واقعہ کو روکنے کے لیے یہ کارروائی کی، جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت تقریباً 200 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ڈرون حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز متنبہ کیا کہ کابل ہوائی اڈے پر اگلے 24-36 گھنٹوں میں ایک اور دہشت گردانہ حملے کا امکان ہے۔ یہ واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آرہے ہیں جب امریکہ 20 سال کے بعد 31 اگست کو افغانستان سے اپنی افواج اور اہلکاروں کے مکمل انخلا سے محض ایک دن دور ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔