کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42909 نئے نعانلے، 380 مریض فوت

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42909 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 939 ہو گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 42909 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ری کوری کی شرح 97.51 فیصد ہو گئی ہے۔ اتوار کو ملک میں 31 لاکھ 14 ہزار 696 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 63 کروڑ 43 لاکھ 81 ہزار 358 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42909 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 939 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 763 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 23 ہزار 405 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں فعال کیسز 7766 بڑھ کر تین لاکھ 76 ہزار 324 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 380 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 438210 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.15 فیصد ہو گئی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح 97.51 فیصد ہو گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔


مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1025 کے اضافے سے 56366 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، ریاست میں 3510 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6263416 ہو گئی ہے، جبکہ 131 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137157 ہو گئی ہے۔ کیرالہ میں مسلسل چوتھے دن، ایکٹو کیس 7673 بڑھ کر 213113 ہو گئے ہیں اور 22088 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3773754 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 75 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد 20541 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات 139 کم ہوکر 18784 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں 17 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37278 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2891193 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 237 کم ہوکر 17322 رہ گئی ہے اور 22 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد 34878 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2559637 مریض انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 326 ایکٹو کیسز کم ہوکر 15179 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1983119 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 13825 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔


مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 39 کم ہوکر 9070 ہوئے اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18423 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1520055 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ میں فعال معاملات 5912 رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3870 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 647594 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال کیسز 30 کم ہو کر 480 رہ گئے ہیں۔ وہیں 990363 لوگ کورونا سے آزاد ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13555 ہے۔

پنجاب میں فعال کیسز 392 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 583790 ہو گئی ہے، جبکہ 16369 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات 151 رہ گئے ہیں اور اب تک 815166 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 10081 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بہار میں کورونا انفیکشن کا ایک کیس بڑھ کر 113 ہو گئے ہیں اور اب تک 715928 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے، جبکہ اب تک 9653 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔