روسی صدر پوتن نے اپنے خصوصی فوجی دستے کو دی مبارکباد
ولادیمیر پوتن نے کہا کہ میں کمانڈ، اسپیشل آپریشن فورسز کے اہلکاروں، اسپیشل فورسز یونٹس کے سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے روس کے عوام اور عظیم مادر وطن کے لئے وفاداری کا اظہار کیا۔
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں "بہادری سے فوجی ڈیوٹی انجام دینے" کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی خصوصی افواج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ولادیمیر پوتن نے ٹیلیویژن خطاب میں "روس کے عوام اور عظیم مادر وطن کے لیے ان کی قابل ذکر خدمات" کی تعریف کی۔ اس خطاب کو روسی صدارتی محل کریملن کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا گیا ہے۔
بی بی سی نے بتایا کہ ولادیمیر پوتن نے مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر قبضہ دو علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کو 'ڈون باس ریپبلک' کو امداد فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ روس نے اپنے حملے سے قبل دونوں خطوں کو آزاد ممالک کے طور پر تسلیم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : یوپی میں ہندوتوا کا نشہ ہرن... ظفر آغا
ولادیمیر پوتن نے کہا کہ میں کمانڈ، اسپیشل آپریشن فورسز کے اہلکاروں، اسپیشل فورسز یونٹس کے سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے روس کے عوام اور ہمارے عظیم مادر وطن کے حلف کے مطابق وفاداری کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا، "میں آپ کو اور آپ کے چاہنے والوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں"۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔