یوکرین کی راجدھانی کیف پر میزائلوں کی بارش، لوگوں نے میٹرو غار میں لی پناہ

بہت سے لوگ دن میں باہر جاتے ہیں اور اپنا ضروری کام کرتے ہیں، لیکن رات کے وقت جب خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے تو یہ جگہ سینکڑوں لوگوں سے بھر جاتی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

روس کا یوکرین پر حملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جمعرات کو روسی حملہ اس وقت مزید تیز ہو گیا جب روسی میزائلوں نے یوکرین کی راجدھانی کیف کو نشانہ بنایا۔ لگاتار روسی میزائلوں کی بارش سے بچنے کے لیے کیف میں کئی لوگ محفوظ مانے جانے والے میٹرو غاروں میں مستقل طور پر چلے گئے ہیں۔ کیف کی انتہائی لمبی میٹرو غاریں چھپنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہیں۔

70 سالہ ولودمیر بوروڈینسکی نے کہا کہ ’’بہت سے لوگ دن میں باہر جاتے ہیں، اپنا کام کرتے ہیں، گھر جاتے ہیں، کپڑے دھوتے ہیں یا کپڑے بدلتے ہیں۔ میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ بدھ کو ایک میزائل ٹھیک ان کے پیچھے پھٹ گیا جب وہ اپنے گھر سے واپس آ رہے تھے اور میٹرو میں داخل ہو رہے تھے، جس سے وہ سیڑھیوں سے نیچے گر گئے۔ رات کے وقت جب خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے تو میٹرو کی غاریں سینکڑوں لوگوں سے کھچا کھچ بھر جاتی ہیں۔ فرش پر آس پاس کی جگہ پر بچے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں اور بڑے بوڑھے آنے والے خطروں کو لے کر فکر کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔


کیف انڈیپنڈنٹ نے بتایا کہ میٹرو غاروں میں پناہ لینے والوں کو سماجی کارکنان کھانا، پانی اور گرم چائے دیتے ہیں۔ لیکن پھر بھی یہ بھوک مٹانے کے لیے کافی نہیں ہے اور کیف باشندوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو اس بات کی فکر ہے کہ آخر یہ جنگ کب تک چلے گی اور وہ کب تک اس طرح محفوظ بچے رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔