ملکہ الزبتھ نے ’اولڈی آف دی ایئر‘ ایوارڈ لینے سے کیا انکار

اولڈی میگزین کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے خط میں ملکہ الزبتھ کے ذاتی معاون ٹام لینگ بیکر نے لکھا کہ ملکہ کا خیال ہے کہ آپ تبھی بوڑھے ہو تے ہیں جب آپ اسے محسوس کرتے ہیں۔

ملکہ الزبتھ ، تصویر آئی اے این ایس
ملکہ الزبتھ ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ’اولڈی آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ یہ کہتے ہوئے لینے سے انکار کیا ہے کہ جب آپ محسوس کرتے ہیں، تبھی بوڑھے ہوتے ہیں۔ انگریزی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق 95 سالہ الزبتھ نے مضبوطی سے، مگر شائستگی سے ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔ ملکہ الزبتھ کو یہ ایورڈ بزرگوں کی عوامی زندگی میں ان کے تعاون کے لیے منعقد ہونے والی سالانہ تقریب میں دیا جانا تھا۔ انہوں نے اس تقریب کے منتظمین کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

اولڈی میگزین کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے خط میں ملکہ الزبتھ کے ذاتی معاون ٹام لینگ بیکر نے لکھا کہ ’’ملکہ کا خیال ہے کہ آپ تبھی بوڑھے ہو تے ہیں جب آپ اسے محسوس کرتے ہیں۔ ملکہ کا خیال ہے کہ وہ اس زمرے میں نہیں پہنچی ہیں کہ اس ایوارڈ کو قبول کریں۔ امید ہے کہ آپ لوگ اس ایوارڈ کے لیے ایک مستحق امیدوار تلاش کریں گے‘‘۔


دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اولڈی آف دی ایئرکا ایوارڈ ملکہ الزبتھ سے پانچ سال چھوٹے فرانسیسی امریکی اداکار اور ڈانسر لیسلی کیرون (90) کو دیا گیا ہے۔ دریں اثنا انگلینڈ کے 79 سالہ فٹبالر سر جیوف ہورسٹ کو اولڈی آف بٹ اور 80 سالہ باورچی اور ٹی وی پریزینٹر ڈیلیا اسمتھ کو ٹرلی آؤٹ سٹینڈنگ اولڈی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔