وزیر اعظم مودی 22 جون کو جائیں گے امریکہ، صدر بائیڈن کریں گے میزبانی، وہائٹ ہاؤس نے جاری کیا بیان
وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکہ سفر دونوں ممالک کے درمیان گہری و مضبوط شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 22 جون کو امریکہ پہنچیں گے جہاں وہ سرکاری عشائیہ میں شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی کے سرکاری دورہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور فرسٹ لیڈی جل بائیڈن ان کی میزبانی کریں گے۔ وہائٹ ہاؤس نے 10 مئی کو اس سلسلے میں بیان جاری کر جانکاری دی ہے۔
وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکہ سفر دونوں ممالک کے درمیان گہری و مضبوط شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔ یہ امریکیوں اور ہندوستانیوں کو ایک ساتھ جوڑنے میں بہت اہم ثابت ہوگا۔ وہائٹ ہاؤس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سفر آزادانہ، کھلے، خوشحال اور محفوظ ہند-بحر الکاہل علاقہ کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزائم کو دہرائے گا۔ اس سے دفاعی، شفاف توانائی اور خلائی سمیت ہماری اسٹریٹجک ٹیکنالوجی شراکت داری کو بڑھانے میں ہمارے مشترکہ عزائم کو مضبوطی ملے گی۔
وہائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں مزید جانکاری دی ہے کہ امریکی صد بائیڈن سے ملاقات کے دوران دونوں لیڈران تعلیمی لین دین اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلی سے لے کر ورک فورس ڈیولپمنٹ اور ہیلتھ سیکورتی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔