امریکی صدر جو بائیڈن کورونا سے متاثر، قرنطینہ میں رہیں گے

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری نے کہا، ’’صدر بائیڈن کا کورونا کے لیے ٹیسٹ پازیٹو پایا گیا ہے۔ انہیں ویکسین لگائی گئی ہے اور انہوں نے بوسٹر ڈوز بھی لی ہے۔ ان کی علامات ہلکی نوعیت کی ہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر جو بائیڈن /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن انتخابی مہم کے دوران کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ تاہم، ان کی ظاہر ہونے علامات تشویش ناک نہیں ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ’’آج لاس ویگاس میں اپنی پہلی تقریب کے بعد صدر بائیڈن کا کورونا کے لیے ٹیسٹ پازیٹو پایا گیا۔ انہیں ویکسین لگائی گئی ہے اور انہوں نے بوسٹر ڈوز بھی لی ہے۔ ان کی علامات ہلکی نوعیت کی ہیں۔‘‘

رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے سبب ان کا نیواڈا کا انتخابی مہم کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔ جس کے بعد صدر اپنی آبائی ریاست ڈیلاویئر روانہ ہو گئے، جہاں وہ خود کو قرنطینہ میں رکھیں گے اور صحت یای حاصل کریں گے۔

بائیڈن کی دوبارہ انتخاب لڑنے کی کوشش کی راہ میں سب سے بڑا چیلنج ایوان نمائندگان کے سینئر ڈیموکریٹک ممبر ایڈم شیف کی طرف سے آیا۔ وہ امریکی سینیٹ کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں اور صدر کی برطرفی کا مطالبہ کرنے والے ڈیموکریٹس کی تازہ ترین تعداد میں شامل ہو رہے ہیں۔ شیف سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کے بہت قریب ہیں، جو پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر صدر کو معزول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔


شیف نے ایک بیان میں لکھا، ’’جو بائیڈن ہماری قوم کی تاریخ کے اہم ترین صدور میں سے ایک رہے ہیں اور سینیٹر، نائب صدر اور اب صدر کے طور پر ان کی زندگی بھر کی خدمات نے ہمارے ملک کو بہتر بنایا ہے۔ لیکن ہمارا ملک ایک دوراہے پر ہے۔ ٹرمپ کی دوسری صدارت ہماری جمہوریت کی بنیاد کو کمزور کر دے گی اور میں اس بارے میں فکر مند ہوں کہ کیا نومبر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے پائیں گے؟‘‘

بائیڈن نے عہدہ چھوڑنے کے کسی بھی مشورے کو مسترد کر دیا ہے اور اس دوڑ میں رہنے کا عزم کیا ہے، لیکن ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے، ان کا کورونا انفیکشن مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون او کونر نے جین پیئر کی جانب سے جاری کیے گئے اسی بیان میں کہا، ’’بائیڈن میں فیل الحال ظاہر ہونے والی علامات ہلکی نوعیت کی ہیں، جیسے ناک بہنا اور کھانسی، وہ تھکاوٹ بھی محسوس کر رہے ہیں۔ اینٹی وائرل ڈرگ پیکس لووڈ دی گئی ہے۔ احتیاط کے طور پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جو پازیٹو آیا۔

ڈاکٹر نے کہا، ’’ ان کی علامات ہلکی ہیں۔ ان کا درجہ حرارت عام طور پر 97.8 ہے اور اس کی نبض کی آکسیمیٹری عام طور پر 97 فیصد ہے۔ ریہوبوتھ میں اپنے گھر میں قرنطینہ میں رہیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔