میں یوکرین جنگ کی وجہ سے روس پر عائد پابندیاں ہٹا دوں گا: ڈونالڈ ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کےروسی صدر پوتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ان کے  دورِاقتدار میں یوکرین میں جنگ کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کو یوکرین کی بنا پر سزا دینے کی امریکی کوششوں پر "سرد مہری" کے جذبات رکھتے ہیں۔ بلومبرگ ایجنسی کو اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پابندیوں سے اتحادیوں کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ"ہم سب کو خود سے دو ر کر رہے ہیں۔ لہذا مجھے پابندیاں پسند نہیں ہیں،" میرے روسی صدر پوتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اورمیرے دورِاقتدار میں یوکرین میں جنگ کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔‘‘ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن کے عہدِ صدارت میں دنیا زیادہ خطرناک جگہ بن گئی ہےاور روس اور چین نے انہی کی وجہ سے اپنی طاقتوں کو یکجا کیا ہے۔ ان کاآپس میں رشتہ جڑ گیا ہے اور انہوں نے پہلے اپنے چھوٹے کزن ایران کو اور پھر شمالی کوریا کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے، اب انہیں مزید کسی اور شراکت دار کی ضرورت نہیں۔


2017 اور 2021 پر محیط اپنے دورِ صدارت میں ٹرمپ نے کریمیا کے الحاق کی وجہ سے روس پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کے امکان پر غور نہیں کیا۔ انہوں نے ہی "Nord Stream-2" پائپ لائن پر پابندیاں لگائیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے اس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے بحری جہاز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔