پاکستان ’فائر فائٹر‘ کے بھیس میں آگ لگانے والا ملک: ہندوستان

یو این مشن میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو اقتدار کی سرپرستی حاصل ہے۔ اس لئے دنیا کو پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

سنیہا دوبے، تصویر آئی اے این ایس
سنیہا دوبے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نیویارک: ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ اور ایک ایسا ملک قرار دیا ہے جو اپنی زمین پردہشت گردی کو حکومتی پالیسی کے تحت تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے پورے خطے اور دنیا بھر کے ممالک متاثر ہیں۔

یو این مشن میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے یو این جی اے میں جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو اقتدار کی سرپرستی حاصل ہے۔ پوری دنیا کو پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، کیونکہ پاکستان مسلسل دہشت گردوں کی حمایت کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے زوردار حملہ کرتے ہوئے دنیا کو یہ بھی یاد دلایا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان نے ہی پناہ دی تھی۔


سنیہا دوبے نے کہا کہ ’’دنیا یہ نہیں بھولی کہ کئی خوفناک واقعات کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ ملی تھی ۔ پاکستانی قیادت اب بھی اسامہ کو شہید کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’افسوس کی بات ہے کہ آج بھی ہم نے پاکستان کے رہنما کو دہشت گردانہ کارروائیاں کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کرتے ہوئے سنا۔ دہشت گردی کا اس طرح دفاع کیا جانا جدید دنیا میں ناقابل قبول ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔