نیویارک ٹائمز نے کی خاتون رہنماؤں کی ستائش، کہا ’کورونا پر بہتر طریقے سے پایا قابو‘
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے نیوزی لینڈ کی پی ایم جیسنڈا آرڈرن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکیل سمیت دنیا بھر کی خاتون رہنماؤں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا سے بہتر انداز سے نمٹنے میں کامیاب ہوئیں۔
واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے تازہ اداریہ میں کورونا سے لڑنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت دنیا بھر کی خاتون رہنماؤں کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کورونا بحران سے زیادہ بہتر طریقے سے نمٹنے میں کامیاب ہوئیں۔
اخبار نے لکھا ہے کہ انجیلا مرکل نے جرمنی میں ابتدا میں ہی کام کیا اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انجیلا مرکل نے جرمنی میں جلد از جلد ٹسٹنگ کا اہتمام کیا اور کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہیں، جس کے بعد انہوں نے لاکھوں فیس ماسک امریکہ اور یوروپ کے دیگر ملکوں کو بھجوائے۔
اسی طرح آئس لینڈ میں وزیراعظم کیٹرین جیکبز ڈوٹر نے ملک میں مفت کورونا ٹسٹنگ کا اہتمام کیا۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹی فریڈرکسن اور فن لینڈ کی وزیراعظم سنا میرن دونوں 34 سال کی ہیں، انہوں نے بھی بحران سے اچھی طرح نمٹ کر دکھایا۔ اسی طرح ناروے کی وزیراعظم ایما سولبرگ نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔