ایک سال میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افغان بے گھر ہو گئے: اقوام متحدہ

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ افغانستان سے بین الاقوامی فوجیوں کے انخلا کے بعد ملک کے بڑے حصوں میں سلامتی اور انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے۔

جنگ زدہ افغانسان کا ایک پریشان حال کنبہ / Getty Images
جنگ زدہ افغانسان کا ایک پریشان حال کنبہ / Getty Images
user

یو این آئی

بنگلور: افغانستان میں گزشتہ سات جولائی سے نو اگست کے درمیان 126000 لوگوں کے بے گھر ہونے سمیت اس سال کے آغاز سے ملک کے اندر جدوجہد کے سبب 550000 سے زائد افغان بے گھر ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔ یہ ایک اقوام متحدہ کی ایجنسی ہے جو پناہ گزینوں کی مدد، تحفظ اور بازآبادکاری میں معاونت کرتی ہے۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ طالبان کے ذریعہ کابل میں صدارتی محل پر کنٹرول کرنے کے بعد دہشت گرد تنظیم کی دشمنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ہزاروں افغانوں نے بین الاقوامی سرحدیں عبور کی ہیں۔ یو این ایچ سی آر نے کہا کہ افغانستان سے بین الاقوامی فوجیوں کے انخلا کے بعد ملک کے بڑے حصوں میں سلامتی اور انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔