فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے ماڈرنا کی کووڈ ویکسین ڈیلٹا کے خلاف زیادہ اثردار: رپورٹ

ماربیڈیٹی اینڈ مارٹیلٹی ویکلی رپورٹ میں شائع ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ماڈرنا 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں میں اسپتال میں داخل ہونے سے روکنے میں 95 فیصد اثردار ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کووڈ-19 کے لیے ماڈرنا کا ٹیکہ فائزر یا جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں ’سارس-کوو2‘ وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف کافی اثردار ہے۔ اس کا ایک نئے مطالعے سے پتہ چلا ہے۔ ماربیڈیٹی اینڈ مارٹیلٹی ویکلی رپورٹ میں شائع ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ماڈرنا 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں میں اسپتال میں داخل ہونے سے روکنے میں 95 فیصد اثردار ہے۔

امریکہ میں انڈیانا یونیورسٹی کے محققین شان گرینس نے کہا کہ ’’یہ حقیقی دنیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نئے کووڈ-19 ویریئنٹ کی موجودگی میں بھی، کووڈ-19 متعلقہ اسپتال میں داخل اور ایمرجنسی محکمہ کے دورے کو کام کرنے میں ٹیکے زیادہ اثردار ہیں۔‘‘ گرینس نے کہا کہ ’’ہم ان سبھی کے لیے ٹیکہ کاری کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں جو سنگین بیماری کو کم کرنے اور ہماری طبی دیکھ بھال نظام پر بوجھ کو کم کرنے کے اہل ہیں۔‘‘


ٹیم نے یہ بھی اخذ کیا ہے کہ فائزر 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں کے درمیان اسپتال میں داخل ہونے سے روکنے میں 80 فیصد اثردار تھا۔ جب کہ جانسن اینڈ جانسن 60 فیصد اثردار رہا۔‘‘ مطالعہ کرنے والی ٹیم نے جون، جولائی اور اگست 2021 کے دوران 9 ریاستوں سے 32 ہزار سے زائد طبی تجزیہ کیا، جب ڈیلٹا ویریئنٹ اہم اسٹرین بن گیا۔

ریزلٹ سے پتہ چلا ہے کہ کووڈ-19 کے بغیر ٹیکہ کاری والے اشخاص کو ایمرجنسی محکمہ کی دیکھ بھال یا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان پانچ سے سات گنا زیادہ ہوتا ہے۔ مطالعہ میں یہ بھی پایا گیا کہ 75 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے ٹیکے کا اثر کم ہے، جو گزشتہ تحقیق میں نہیں دکھایا گیا ہے۔ محققین نے نوٹ کیا کہ یہ کئی اسباب کی بنا پر ہو سکتا ہے، جس میں ٹیکہ کاری کے بعد سے بڑھا ہوا وقت بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔