لیبیا: عدالت نے داعش کے 23 دہشت گردوں کو سنائی پھانسی کی سزا

الوسط اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کچھ ملزمان شام، تیونس اور سوڈان سے لیبیا آئے تھے، تمام دہشت گردوں کو 2016 کے آخر میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
عدالت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

تیونس: لیبیا کے مصراتہ کی عدالت نے دہشت گرد گروپ داعش کے 23 ارکان کو موت کی سزا سنائی ہے، جب کہ 14 دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے پیر کی دیر شام کو دی ہے۔ الوسط اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کچھ ملزمان شام، تیونس اور سوڈان سے لیبیا آئے تھے، تمام دہشت گردوں کو 2016 کے آخر میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

داعش ایک دہشت گرد مسلم گروپ ہے جو بنیادی طور پر شام اور عراق میں کام کرتا ہے۔ 2014 سے 2019 تک، اسے امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ساتھ ساتھ روس نے مکمل طور پر شکست دی تھی۔ 2021 میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ شام اور عراق میں داعش کے خاتمے کے بعد اس گروپ کے بقیہ افراد لیبیا سمیت دیگر ممالک میں منتقل ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔