عام انتخابات کے لیے جاپانی پارلیمنٹ تحلیل

جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا وبا سے پست معیشت کو ابھرنے اور کووڈ رسپونس کو بڑھانے کے لیے اپنی پالیسیوں کے لیے عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر عوامی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان میں عام انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس کے بعد جمعرات کو ایوان نمائندگان کو تحلیل کر دیا گیا۔ ایوان زیریں کے اراکین کی چار سالہ مدت کار 21 اکتوبر کو ختم ہونے کے بعد عام انتخابات 31 اکتوبر کو ہوں گے۔ جاپان کی جنگ کے بعد کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب مدت کار ختم ہونے کے بعد عام انتخابات منعقد ہوں گے۔ علاوہ ازیں ایوان زیریں کی تحلیل اور پولنگ کے دن کے درمیان کی مدت مختصر ترین ہوگی۔

نو منتخب جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے 29 ستمبر کو بر سر اقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے صدر کے عہدے کا الیکشن جیتا اور ایل ڈی پی کی قیادت والے اتحاد کے زیر کنٹرول پارلیمنٹ میں چار اکتوبر کو وزیر اعظم کے بطور منتخب کیے گئے۔


جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا وبا سے پست معیشت کو ابھرنے اور کووڈ رسپونس کو بڑھانے کے لیے اپنی پالیسیوں کے لیے عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر عوامی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے متاثرہ افراد اور تاجروں کی مدد کے لیے ’دسیوں کھرب یین‘ کے معاشی پیکج تیار کیے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔