اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، راکٹ باری کے بعد فلسطینی علاقوں میں غیر معمولی کشیدگی
روئٹرز نے مزاحمتی تنظیم حماس کے ذریعہ چلنے والے ریڈیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ شہر میں تنظیم کے فوجی تربیتی مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔
غزہ پٹی: اسرائیلی پولیس کے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور معکفین پر حملوں اور غزہ کی پٹی سے راکٹ باری کے بعد فلسطینی علاقوں میں غیر معمولی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ بدھ کی صبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں سے غزہ کے کثیف آبادی والے علاقوں پر بمباری کی۔ روئٹرز نے مزاحمتی تنظیم حماس کے ذریعہ چلنے والے ریڈیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ شہر میں تنظیم کے فوجی تربیتی مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ کارروائی اسرائیلی فوج کے اس اعلان کے بعد کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ غزہ سے اسرائیل پر نو راکٹ داغے گئے ہیں جس کے بعد سرحدی علاقوں کی بعض میونسپلیٹز میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ عین اسی وقت اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں نماز فجر کے وقت نمازیوں پر ہلہ بول دیا، تل ابیب حکام نے اپنی اس کارروائی کو بلوے کا ردعمل قرار دیا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ کارروائی مجبور ہو کر کی کیونکہ مسجد کے اندر ’’ماسک سے چہرے ڈھانپے فسادیوں‘‘ نے خود کو گرفتار کرنے پر مزاحمت شروع کی۔ ان کے پاس، بہ قول اسرائیلی پولیس، پتھر، ڈنڈے اور آتشین سامان موجود تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔