7 اکتوبر کا حملہ نہیں روک پانے کو بڑی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اسرائیلی خفیہ فوج کے سربراہ کا استعفیٰ

38 سال سے بھی زیادہ وقت تک فوج سے جڑے رہے ملٹری انٹلیجنس کے سربراہ اہرون ہالیوا حملے کا پتہ لگانے میں ناکام ثابت ہونے کے سبب عہدہ چھوڑنے والے پہلے سینئر اسرائیلی افسر بن گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اہرون ہالیوا (فائل فوٹو)&nbsp;</p></div>

اہرون ہالیوا (فائل فوٹو)

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ 10 مہینے سے حماس کے ساتھ چل رہے شدید جنگ کے بعد اب اسرائیلی خفیہ فوج کے سربراہ اہرون ہالیوا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بدھ کو اپنی الوداعی تقریب میں انہوں نے حماس کے ذریعہ 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے سے سرحد کا تحفظ نہیں کر پانے کی ذمہ داری کی۔ حملہ روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے میجر جنرل اہرون ہالیوا نے اپریل میں ہی اپنے استعفیٰ کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اسرائیل کی تاریخ میں سب سے بڑے حملے کا پتہ لگانے اور اسے روکنے میں ناکام رہے۔

الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ہالیوا نے کہا کہ خفیہ کارپس کی ناکامی میری غلطی تھی۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجوہات کا گہرائی سے پتہ لگانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی کی تشکیل کی بھی بات کہی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے فوجی سربراہ کے استعفیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صحیح فیصلہ قرار دیا ہے۔ ویسے 38 سال سے بھی زیادہ وقت تک فوج سے جڑے رہے اسرائیل کی ملٹری انٹلیجنس کے سربراہ اہرون ہالیوا حماس کے حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہنے کے سبب عہدہ چھوڑنے والے پہلے سینئر اسرائیلی افسر بن گئے ہیں۔


غور طلب رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر زوردار حملے کرکے پورے علاقے میں تباہی برپا کردی تھی۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی اور غیر ملکی مارے گئے تھے۔ ساتھ ہی حماس نے 250 لوگوں کو غزہ میں اپنے قید میں لے لیا تھا۔ اسرائیل کے مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی اورگھریلو خفیہ ایجنسی شِن بیٹ کے سربراہ رونین بار دونوں نے حملے کے بعد ذمہ داری قبول کی تھی لیکن غزہ میں جنگ جاری رہنے کے درمیان وہ اپنے عہدے پر بنے رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔