کابل ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کمرشیل پروازیں شروع
ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر عبدالہادی نے بتایا کہ امدادی سامان لے جانے والی گھریلو اور مال بردار پروازیں بہت پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں، اور کئی ممالک کے لیے کمرشیل پروازیں بھی شروع ہوئی ہیں۔
کابل ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کمرشیل پروازیں ایک بار پھر شروع کرنے سے پہلے سبھی تکنیکی دقتوں کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کی جانکاری ایک اعلیٰ افسر نے دی۔ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر عبدالہادی ہمدانی نے پیر کے روز خبر رساں ایجنسی سنہوا کو بتایا تھا کہ امدادی سامان لے جانے والی گھریلو اور مال بردار پروازیں چل رہی ہیں اور افسران سبھی کمرشیل بین الاقوامی پروازوں کو پھر سے شروع کرنے کے لیے کئی تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مظفرنگر فسادات: ثبوتوں کی عدم موجودگی کے سبب 20 ملزمان بری
ہمدانی نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب مقامی میڈیا نے بتایا کہ ہوائی اڈے نے بین الاقوامی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ہمدانی کے مطابق اگست کے آخر میں پچھلی امریکی قیادت والے فورسز کی واپسی اور ایگزٹ پروازوں کے دوران کابل ہوائی اڈہ کو نقصان پہنچا تھا، اور اب حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ حال کے ہفتوں میں پاکستان، ایران اور قطر کے طیاروں کے اترنے اور ہوائی اڈے پر پرواز بھرنے کے بعد کچھ کمرشیل پروازیں شروع کی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو طالبان کے ذریعہ کابل پر قبضہ کیے جانے کے بعد سے بین الاقوامی پروازوں کے ملتوی ہونے کی وجہ سے بیرون ممالک سفر کرنے کی کوشش کر رہے افغانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن اب حالات دھیرے دھیرے بہتری کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔