ہند نژاد ڈاکٹر راہل گپتا بنیں گے امریکہ کے پہلے ’ڈرگ سیزر‘، صدر بائڈن نے کیا نامزد

وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صدر بائڈن کی جانب سے ڈاکٹر راہل کو قومی ڈرگ کنٹرول پالیسی کے وہائٹ ہاؤس دفتر کی قیادت کرنے والے پہلے ڈاکٹر کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے۔‘‘

امریکی صدر جو بائڈن، تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائڈن، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

جو بائڈن نے جب سے امریکہ کے صدر عہدہ کا حلف لیا ہے، کئی ہند نژاد امریکیوں کو انھوں نے اہم ذمہ داریاں دی ہیں۔ ان میں سب سے بڑا نام تو کملا ہیرس کا ہے جو امریکہ کی نائب صدر بنی ہیں، اور ان کے علاوہ وویک مورتی، کرن آہوجا، ونیتا گپتا، نیرا ٹنڈن وغیرہ ایسے نام ہیں جو اہم عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔

اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جو بائڈن نے ہند نژاد امریکی شہری ڈاکٹر راہل گپتا کو امریکہ کی سرفہرست دوا پالیسی افسر یعنی ڈرگ سیزر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال سینیٹ کی جانب سے بائڈن کی گزارش کو قبول کیا جانا باقی ہے، اور اس کے بعد ڈاکٹر راہل گپتا امریکہ کی سرفہرست ڈرگس پالیسی افسر بننے والے پہلے ڈاکٹر ہوں گے۔


میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے دو افسران کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ویسٹ ورجینیا ریاست کے سرکردہ ہیلتھ افسر کی شکل میں کام کر چکے ہند-امریکی شہری راہل گپتا کو قومی ڈرگس کنٹرول پالیسی کے دفتر کے ڈائریکٹر کی شکل میں نامزد کیا جائے گا۔ امریکی صدر جو بائڈن نے اس عہدہ کو ’ڈرگ سیزر‘ کہہ کر مخاطب بھی کیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صدر بائڈن کی جانب سے ڈاکٹر راہل گپتا کو قومی ڈرگ کنٹرول پالیسی کے وہائٹ ہاؤس دفتر کی قیادت کرنے والے پہلے ڈاکٹر کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے، یہ ہمارے ملک میں نشے کی عادت اور کورونا وبا کے تیزی سے بڑھ رہے اعداد و شمار کو کم کرنے کی کوششوں میں ایک اور تاریخی قدم ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔