آئی سی جے نے اسرائیل کو رفح میں فوری طور پر اپنی کارروائیاں روکنے کا حکم دیا

آئی سی جے نے فیصلے میں کہا کہ غزہ پٹی کے شہری انتہائی تشویشناک انسانی اور معاشی حالات سے دوچار ہیں، رفح میں فوجی آپریشن سے انتہائی افسوسناک انسانی سانحہ جنم لے سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کو فوری طور پر رفح میں اپنی کارروائیوں کوروکنے کا حکم دیا ہے۔عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے جنوبی افریقی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

آئی سی جے کا 2-13 کی اکثریت پر مبنی فیصلہ جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ اسرائل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن روکے اور عدالتی حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل ایک ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں صورتحال بہتر بنانے کے اقدامات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرے۔


آئی سی جے کی جانب سے جمعہ کو اسرائیل کو جو اہم احکامات جاری کیے گئے ہیں اُن میں رفح میں فوری طور پرکارروائیوں کو روکنے، مصر کی جانب سے رفح کی اہم راہداری کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کھولنے اور غزہ میں حقائق کی جانچ پڑتال کے لیے تفتیش کاروں کو مکمل رسائی فراہم کرنا شامل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ رفح میں اسرائیلی اقدامات سے فلسطینی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں، غزہ میں انسانی زندگی کے لئے درکار تمام انفراسٹرکچر تباہ ہوچکے ہیں۔آئی سی جے نے فیصلے میں کہا کہ غزہ پٹی کے شہری انتہائی تشویشناک انسانی اور معاشی حالات سے دوچار ہیں، رفح میں فوجی آپریشن سے انتہائی افسوسناک انسانی سانحہ جنم لے سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔