روانڈا میں شدید بارشیں، کم از کم 109 افراد کی موت

مغربی صوبے کے گورنر فرانکوئس ہیبیٹ گیکو نے قومی نشریاتی روانڈا ٹیلی ویژن کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبے میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں کم از کم 95 افراد ہلاک ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>روانڈا میں شدید بارش، تصویر یو این آئی</p></div>

روانڈا میں شدید بارش، تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

کیگالی: روانڈا کے مغربی اور شمالی صوبوں میں گزشتہ دو دنوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 109 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔ مغربی صوبے کے گورنر فرانکوئس ہیبیٹ گیکو نے قومی نشریاتی روانڈا ٹیلی ویژن کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبے میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں کم از کم 95 افراد ہلاک ہو گئے۔

شمالی صوبے کے گورنر ڈینسل نیاروگیرو نے بھی ٹیلی ویژن پر تصدیق کی کہ اسی دن شدید بارش سے کم از کم 14 افراد کی اموات ہوئیں۔ ہیبیٹ گیکو نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس آفت سے متاثرہ افراد کو راحت اور امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام اور ہنگامی خدمات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔


روانڈا کی موسمیاتی ایجنسی کی تازہ ترین موسم کی پیشن گوئی نے اشارہ کیا کہ ملک کے کئی حصوں میں متوقع بارش مئی میں عام طور پر ریکارڈ کی جانے والی بارش سے تھوڑی زیادہ ہوگی۔ ایمرجنسی مینجمنٹ کے انچارج وزارت کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، یکم جنوری سے 20 اپریل کے درمیان ملک میں آفات سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔