گوٹریس کی کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے دنیا سے متحدہ ہونے کی اپیل
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ دنیا کے ممالک کو ’اتحاد و یکجہتی‘ کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ امید کی کرنیں پوری دنیا میں پہنچ سکیں۔
نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کو شکست دینے کے لئے متحد ہوں۔ گوٹریس نے پیر کو جاری کیے گئے نئے سال کے خطاب میں کہا ’’2020 آزمائشوں، المیوں اور آنسوؤں کا سال رہا ہے۔ غربت، عدم مساوات اور فاقہ کشی عروج پر ہے۔ نوکریاں ختم ہو رہی ہیں اور قرضے بڑھ رہے ہیں۔ بچے جدوجہد کر رہے ہیں۔ گھروں میں تشدد بڑھ رہا ہے اور ہر طرف عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کسانوں سے ہوئے معاہدوں کو قانونی درجہ دے حکومت: کانگریس
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک کو ’اتحاد و یکجہتی‘ کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ امید کی کرنیں پوری دنیا میں پہنچ سکیں۔ سکریٹری جنرل نے کہا ’’2021 کے لئے اقوام متحدہ کا بنیادی مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور 2050 تک خالص صفر اخراج کے لئے عالمی اتحاد تشکیل دینے کا ہے۔ ہر فرد، حکومت، شہر اور کاروبار بہتر مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ آئیے ہم مل کر زندگی گزاریں اور فطرت سے تال میل بنائے رکھیں، ماحولیاتی بحران سے نمٹیں، کووڈ -19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 2021 کو ’ہیلنگ ائیر‘ بنائیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے مطابق دنیا میں اب تک 17.74 لاکھ سے زیادہ مریض فوت اور 8.12 کروڑ سے زائد افراد وبائی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔