صومالیہ میں الشباب کے آٹھ دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار
صومالی قومی خبر رساں ایجنسی نے ایس این اے کے اہلکار عثمان عبداللہی کے حوالے سے بتایا کہ فوج کی کارروائی میں الشباب کے آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
موغادیشو: صومالی نیشنل آرمی (ایس این اے) نے وسطی گلگادود علاقے میں الشباب کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا ہے۔ صومالی قومی خبر رساں ایجنسی نے ایس این اے کے اہلکار عثمان عبداللہی کے حوالے سے بتایا کہ فوج کی کارروائی میں الشباب کے آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت گلگادود کے علاقے میں گروپ کے انٹیلی جنس چیف مختار محمد اور چنگی وصولی کے انچارج اسیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم، الشباب نے وسطی صومالیہ میں تازہ ترین فوجی کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ آپریشن 26 مئی کو صومالیہ میں افریقی یونین ٹرانزیشن مشن کے اڈے پر الشباب کے حملے کے بعد کیا گیا ہے جو جنوبی صومالیہ کے ایک قصبے بولا مار میں قائم ہے۔ الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں یوگنڈا کے 130 سے زائد فوجیوں کی موت ہوئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔