کیا ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو امریکی صدر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں؟

وہائٹ ہاؤس کے سابق کمیونکیشنس ڈائرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ "ڈونالڈ ٹرمپ کی اہلیہ کو اپنے شوہر سے اتنی نفرت ہے کہ وہ مخالف امیدوار کملا ہیرس کی پُرزور حمایت کر رہی ہیں"

<div class="paragraphs"><p>ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ(فائل تصویر)</p></div>

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ(فائل تصویر)

user

قومی آواز بیورو

امریکی صدارتی انتخاب جیسے جیسے قریب آ رہا ہے پوری دنیا کی نظریں اسی طرف مرکوز ہوتی جا رہی ہیں۔ امریکہ کی دونوں اہم پارٹیاں ڈیموکریٹک اور ریپبلک بھی ایک دوسرے کے سامنے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس درمیان ریپبلک امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو لے کر ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے جس نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے سابق کمیونکیشنس ڈائرکٹر اینھنی اسکاراموچی نے ڈونالڈ ٹرمپ کی اہلیہ کو لے کر ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میلانیہ ٹرمپ چاہتی ہیں کہ کملا ہیرس ہی انتخاب جیتیں۔

اسکاراموچی نے میڈیا ٹچ پاڈ کاسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیرس کو میلانیہ کی حمایت صرف سیاسی پسند کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ان کے شوہر ڈونالڈ ٹرمپ کے تئیں ان کی نفرت سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی اہلیہ ان سے اتنی نفرت کرتی ہیں کہ وہ ان کے سیاسی انتخاب کو متاثر کرتی ہیں۔ حالانکہ اس دوران اسکاراموچی نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ جنرل مارک اکلوتے شخص ہیں جنہیں وہ جانتے ہیں جو میلانیہ کے مقابلے ٹرمپ سے زیادہ نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا "میلانیہ کی نفرت اس بات کا اسٹینڈرڈ طے کرتی ہے کہ کوئی شخص ٹرمپ سے کتنی نفرت کر سکتا ہے۔"


غور طلب رہے کہ میلانیہ ٹرمپ 2024 میں ٹرمپ کی انتخابی مہم سے زیادہ تر معاملوں میں دوری بنائی ہوئی ہیں۔ صرف ٹرمپ پر ہوئے سنگین حملے کے بعد ایک مختصر عوامی بیان جاری کرنے کے علاوہ وہ کبھی سرخیوں میں نہیں رہیں۔ ویسے ان کی خود نوشت بھی یکم اکتوبر کو جاری ہونے والی ہے۔

وہائٹ ہاؤس کمیونکیشنس ڈائرکٹر کے طور پر کام کرنے والے اینتھنی اسکاراموچی کی بات کی جائے تو وہ 21 جولائی 2017 کو اس عہدے پر کام کرچکے ہیں۔ ان کی چھوٹی مدت کار میں کافی ڈرامہ اور تنازعہ بھی ہوا تھا جس میں سین اسپائسر کا استعفیٰ بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر اسکاراموچی کی تقرری سے جڑا ہوا تھا۔ دوسری طرف ٹرمپ نے بھی مسلسل اسکاراموچی کے تبصروں کو ذاتی دشمنی بتایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔