ڈھاکہ میں دھماکے کے بعد عمارت منہدم، 7 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

یہ اطلاع میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے دی ہے۔ بی ڈی نیوز۔ 24 آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی دیر رات ہوئے اس دھماکے کی وجہ گیس کا رساؤ ہوسکتا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے موگ بازار علاقے میں دھماکہ ہونے کے بعد ایک عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے دی ہے۔ بی ڈی نیوز۔ 24 آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی دیر رات ہوئے اس دھماکے کی وجہ گیس کا رساؤ ہوسکتا ہے۔

بی ڈی نیوز۔ 24 نے شفیق الاسلام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں اب تک سات افراد کے فوت ہوجانے کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد عمارت کے رہائشی ہیں جوکہ کم از کم 400 افراد ہیں اس کے علاوہ پیدل چلنے والے اور دو بسوں کے مسافر بھی شامل ہیں۔ اس دھماکے سے دو بسوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔